جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختون خوا کے ضلع سوات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار کر 13 جماعتی اتحاد کو شکست سے دو چار کر دیا۔

پی کے 7 میں پی ٹی آئی کے فضل مولا 18 ہزار 42 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ امیدوار حسین احمد 14 ہزار 665 ووٹ لے سکے۔

ووٹوں کی گنتی کے دوران اے این پی کے کارکنوں نے آر او آفس کے سامنے ہنگامہ آرائی کی تھی اور آفس کا گھیراؤ کرلیا تھا۔ اس کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

یہ نشست اے این پی کے وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر آج صبح 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا اور شام 5 بجے تک جاری رہا۔

اس حلقے میں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 308 ہے۔ حلقے میں 124 پولنگ اسٹیشنز اور 308 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے۔ حلقے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں