خواتین سے متعلق بیان دینے پر تحریک انصاف کی خواتین نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا۔
تحریک انصاف پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا۔
یاسمین راشد نےکہا کہ فضل الرحمان نےخواتین کےخلاف غلیظ باتیں کیں انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرناچاہیئے فضل الرحمان کومولانا کہنا بھی نہیں چاہتی۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے خواتین سے متعلق بےہودہ زبان استعمال کی جو باتیں انہوں نے کی اس پر انہیں شرم آنی چاہیے ہم اس بدکمالی پر ایف آئی آر درج کروائیں گے۔