بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کی خواتین کا بانی کی رہائی کیلیے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کی خواتین نے بانی کی رہائی کے لیے عیدالفطر کے بعد جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ویمن ونگ کے اجلاس میں عید کے بعدبانی پی ٹی آئی کیلئے مظاہروں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری ویمن ونگ پاکستان روبینہ شاہین نےکی۔

اجلاس میں عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی سےمتعلق تحریک کو تیز کیا جائے گا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ لاہور ثمینہ خاور حیات، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمارہ اظہر نے بھی شرکت کی۔

رہنماپی ٹی آئی روبینہ شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے خلاف جدوجہد تیز کر رہے ہیں۔

ثمینہ خاورحیات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں