جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد؛ تحریک انصاف کے مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل ہو گئے۔

سندھ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا مظاہرہ جاری تھا کہ اس دوران مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔

کارکنوں کو روکنے کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے کوششیں کی گئیں تاہم درجنوں کارکن اندر داخل ہو کر کے احتجاج کرنے میں کامیاب ہوئے۔

کارکنوں نے ہاتھوں لاٹھیاں اور لوٹے بھی اٹھا رکھے تھے ، درجنوں کارکن سندھ ہاؤس کا داخلی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو پولیس نے انہیں مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جب یہ لوگ آئی تو عام لوگ تھے یہ لوگ عمران خان کےنام پر منتخب ہوئے انکی اپنی کوئی حیثیت نہیں اگر اپنی سیاست کرنی ہے تو استعفیٰ دیں پھر جو مرضی کریں۔

ایم این اے فہیم خان نے کہا کہ سندھ پولیس کے غنڈے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں سندھ پولیس کے غنڈے نےہمیں سندھ ہاؤس نہیں جانےدیا سندھ پولیس کے غنڈوں نےہم پر حملہ کیا سندھ پولیس کے غندے زرداری کے پیسے بچانے کےلیے بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب جے یو آئی نے کارکنان کو فوری سندھ ہاؤس اسلام آباد پہنچنے کے احکامات جاری کردیے، جے یوآئی ترجمان کا کہنا ہے کہ ارکان کا دفاع ہر حال میں کریں گے، کارکن سندھ ہاؤس پہنچیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غنڈوں کے جھتے پولیس نگرانی میں ریڈ زون میں داخل کیے جارہے ہیں۔

جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی بدمعاشی کا ہر حال میں مقابلہ کریں گے، اگر کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں