اشتہار

پی ٹی آئی کا کل سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے کل سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چیئرمین عمران خان اس سلسلے میں عوامی جلسے سے پہلا خطاب کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 روز میں الیکشن کرانے کے فیصلے کے بعد دونوں صوبوں میں انتخابات کی راہ ہموار ہوئی ہے اور اسی تناظر میں پاکستان تحریک انصاف نے کل سے انتخابی مہم شروع کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے انتخابی مہم کے آغاز پر چیئرمین عمران خان کل جنوبی پنجاب کے عوام سے خطاب کریں گے اور انتخابی مہم کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے صدر مملکت کو خط بھی لکھا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن اور سیکریٹری نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلیے تاریخیں تجویز کر دیں

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں پنجاب میں عام انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں