تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پی ٹی آئی کے سابق چیف الیکشن کمشنر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیف الیکشن کمشنر جمال اکبر انصاری نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

جمال اکبر انصاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، آج میں بھاری دل سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

سابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیسے ہم راستے سے بھٹک گئے اس کا تعین تو بعد میں ہوگا، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں پر توڑ پھوڑ افسوسناک اور دلخراش ہے، اللہ کرے کہ ملکی تاریخ میں 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کا مجھے پہلے علم نہیں تھا، جس پی ٹی آئی سے تعلق تھا وہ پرامن جماعت تھی، 9 مئی کو کیا ہوا کیسے ہوا سمجھ سے بالاتر تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کوئی سنجیدہ الزام نہیں ہے، جو چیزغلط ہے وہ غلط ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ جلاؤ گھیراؤ کریں، پولیس میرے گھر میں بھی بہت نازیبا طریقے سے آئی۔

جمال اکبر انصاری نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں جا کر پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دوں، عمران خان نے کہا کہ فوج میری جان سے زیادہ قیمتی ہے۔

Comments

- Advertisement -