تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پی ٹی آئی کے 43 سابق ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج

لاہور : تحریک انصاف کے 43 سابق ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے 43 سابق ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

ریاض فتیانہ، نصر اللہ خان ،طاہر صادق سمیت دیگر نےدرخواست دائر کی ، جس میں اسپیکرقومی اسمبلی،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ممبران اسمبلی نےاستعفےمنظور ہونےسےقبل ہی واپس لےلیےتھے، استعفے واپس لینے کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کریں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بددیانتی پر مبنی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئےاستعفےمنظور کیے۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ استعفے منظور کرنے سے پہلے اسپیکر نے ممبران کو بلاکرموقف نہیں پوچھا، ممبران کی مرضی کےبغیراستعفےمنظورکرناغیر آئینی اقدام ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کےاستعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور درخواست کےحتمی فیصلےپرالیکشن کمیشن کے آرڈرکو بھی کالعدم قرار دے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست پرحتمی فیصلے تک استعفےمنظور کی گئی نشستوں پر الیکشن روکنے کاحکم دے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں