ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ غصب کرنے والے سیاست کیلیے بیماری ہیں، ملک پر قابض ذہنی طور پر بیمار افراد سیاسی ڈھانچے کی تباہی کا سبب ہیں، رانا ثنا اللہ اور ان کی جماعت خفیہ معاہدوں جیسے سہاروں کی محتاج ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ آمریت کی گود میں پروان چڑھنے والے عناصر سے گفتگو کا فائدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیاسی وجود پر سوال اٹھانے والے شخص پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ ناحق قید بانی پی ٹی آئی جعلی مینڈیٹ زدہ عناصر کے اعصاب پر سوار ہیں، ملک کے مفاد پر گفتگو کا اختیار صرف عوامی مینڈیٹ والوں کو حاصل ہے، عوام 8 فروری کو بھاری مینڈیٹ سے پی ٹی آئی کو منتخب کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے مینڈیٹ کی علامت ہیں، پی ٹی آئی ملک میں دستور اور جمہوریت کی بقا کیلیے سرگرم ہے، پی ٹی آئی عوامی مینڈیٹ واپس لینے تک آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرزہ سرائی سے گریز کریں، (ن) لیگی رہنما اپنی جماعت کے اپاہج سیاسی وجود کو بچانے کی فکر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں