اشتہار

حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس پر پی ٹی آئی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

حکومتی اتحادی جماعتوں کے گزشتہ روز اجلاس کے جاری اعلامیے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا جس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے اداروں کے افسران، اہلکاروں پر لشکر کشی کے واقعات کے ذمے داروں کے خلاف شواہد کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا گیا۔

مذکورہ اجلاس کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میں ایک مضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئی۔ ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کرعوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئین کو ختم کرکے ایک ایسا گروپ مسلط کردیا گیا جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں۔ عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے۔ صرف دو دن میں چھاپے مار کر 500 سے زائد کارکن حراست میں لیے گئے ہیں۔ ان ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا اداروں کے افسران، اہلکاروں پر لشکر کشی کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکمران آخری دھکے کیلیے تیاری کر لیں۔ عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی کی کوشش ہوئی تو ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں