ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

امریکی سازش کے تحت ‘ماڈل ٹاؤن’ کے قاتلوں کو اقتدار سونپا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے الزام عائد کیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو امریکی سازش کے ذریعےاقتدارسونپا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیری مزاری نے گذشتہ روز قاسم سوری کے ساتھ پیش آئے واقعے پر لکھا کہ شاہ زین بگٹی،احسان مزاری کےغنڈے سوری پر حملہ آور ہوئے مگر عوام کی جانب سےغنڈوں کو قاسم سوری کےدفاع سے واضح پیغام ملناچاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام نے جس طرز عمل کا مظاہرہ کیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کیخلاف کھڑے ہیں، عوام کا یہ غصہ قاتل رانا ثنا اللہ کیلئے ایک واضح تنبیہ ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرقانون کی سابقہ حکومتی شخصیات کیخلاف آرٹیکل 6 سے متعلق مشاورت کی تصدیق

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کےقاتلوں کو امریکی سازش کےذریعےاقتدار سونپا گیا مگر یاد رکھیں کہ تاریک سائے عوام کےذہنوں سے یہ حقیقت محو نہیں کرسکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں