تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ، عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے  پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

قائمہ کمیٹی کی جانب سے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی کو 15 جون کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس دیا گیا اور انہیں ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

عظمیٰ کاردار کا مؤقف سننے اور تمام ثبوتوں و شواہد کی بنیاد پر بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عظمیٰ کاردار نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اُن کا رویہ نامناسب اور منصب کے شیانِ شان نہیں تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سنگین غلطی کے بعد عظمیٰ کاردار کسی پارلیمانی منصب کی اہل نہیں، وہ 7 روز کے اندر پارٹی ایلیٹ کمیٹی میں قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے فیصلے کو چیلنج کرسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔