جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

شہباز گل پر تشدد کے خلاف پی ٹی آئی کا سینیٹ سے علامتی واک آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر تشدد کیخلاف پارٹی کے سینیٹرز نے سینیٹ سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ حکومت آئین اور قانون کو نہیں مانتی۔ یہ اپنے مذموم مقاصد کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ مرضی کا بیان لیکر عمران خان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

شہزاد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ ایک پی ایچ ڈی پروفیسر کو پاکستان میں سیاست کی اجازت نہیں۔ حکومت کے پرتشدد رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی کے تمام سینیٹرز علامتی واک آؤٹ کرکے ایوان سے باہر چلے گئے۔

اس سے قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی منظوری سے شہباز گل کی گرفتاری ہوئی۔ کل عدالت نے ملزم کا دوبارہ 2 دن کا ریمانڈ دیا ہے لیکن صوبہ وفاق کے سامنے کھڑا ہو گیا کہ مجرم کو حوالے نہیں کرنا۔ ان لوگوں میں جواب سننے کا حوصلہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست: میڈیکل افسراور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل 3 بجے طلب

وزیر قانون نے کہا کہ قانون اپنا راستہ لے گا لیکن آئین اور قانون میں تشدد کی گنجائش نہیں اور نہ ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی نے جیلیں نہیں دیکھیں، آپ کی تو ایک مقدمے میں چیخیں نکل آئی ہیں، شیر بنیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں