تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

موبائل گیم PUBG کھیلنے والوں‌ کے لیے زبردست خبر

اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے معروف گیم PUBG کے لائٹ ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔

موبائل گیمز پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق پب جی کے موبائل لائٹ ورژن 0.16.0 کی نئی اپ ڈیٹ چند دنوں میں متوقع ہے، اس بار کمپنی کی جانب سے گیمرز کو شاندار فیچر فراہم کیے جائیں گے۔

اطلاع کے مطابق انتظامیہ نے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائل گیم میں نائٹ موڈ ورژن شامل کیا، جبکہ اس میں نیا گروپ بنانے اور روم کارڈ کا فیچر بھی شامل ہوگا۔

گیم کا لائٹ ورژن رواں ماہ کے آخر تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: موبائل گیم PUBG کھیلنے والوں‌ کے لیے بڑی خبر

اس حوالے سے چند معلومات لیک ہوئیں جن کے مطابق PUBG کا لائٹ ورژن 18 فروری سے پہلے متعارف کرایا جائے گا، جبکہ اس میں موبائل کی بیٹری کم خرچ ہونے کے حوالے سے لائٹ موڈ (سیاہ پس منظر) والے میپ کو بھی شامل کیا گیا، علاوہ ازیں نئی اپ ڈیٹ میں مختلف ممالک کے جھنڈے بھی شامل ہوں گے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ روم کارڈ کے ذریعے صارف اپنی مرضی کے کھلاڑی اور میدان کا انتخاب کرسکے گا۔

یاد رہے کہ پب جی کا لائٹ ورژن مخصوص ممالک میں اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہی متعارف کرایا گیا ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے لائٹ ورژن میں سردی کے حوالے سے ایک تھیم متعارف کرائی تھی، جسے گیمرز نے بہت پسند کیا تھا۔

گیم کیسے کھیلا جاتا ہے؟

اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل پر 9 گھنٹے گیمز کھیلنے والا بچہ قابل رحم حالت کا شکار

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔ آخر میں زندہ رہنے والے فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ’چکن ڈنر‘ دیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -