ترجمان قومی اسمبلی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کےحوالے سے اسپیکر سے منسوب خبروں کی تردید کر دی۔
ترجمان کے مطابق معزز ممبر قومی اسمبلی کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنایا جائے گا یہ بات بےبنیاد ہے قائمہ کمیٹیوں کےحوالے سے تمام پارلیمانی پارٹیوں سےمشاورت جاری ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کےانتخاب اور کمیٹی چیئرمین مقرر کرنے کا اختیار ہے اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں اور ان کے چیئرمین پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سےتشکیل دی جاتی ہیں اسپیکر قومی اسمبلی اس اتفاق رائے کو قائم کرنے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حامد رضا کی اس عہدے کے لیے نامزدگی کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مکمل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔