منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹس ختم ہونے پر عوام مشتعل، کوریئر کمپنی کے شیشے توڑ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹس ختم ہونے پر عوام مشتعل ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے ڈیوس روڈ پر چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹ ختم ہونے پر مشتعل عوام نے کوریئر کمپنی کے شیشے توڑ دیے۔

مشتعل افراد شیشے توڑنے کے بعد کوریئر کمپنی کے دفتر میں گھس گئے۔

لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کے دفاتر پر انتہائی رش دیکھنے میں آیا، شائقین نے آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان کے میچز کےٹکٹس خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

راولپنڈی اسلام آبا د میں بھی شائقین اپنی پسند کے مقابلے کا ٹکٹ حاصل کرنے پر خوش ہوئے، کئی مایوس بھی لوٹے۔

کراچی میں بھی آؤٹ لیٹس پر بھی لمبی لمبی قطار یں لگیں اور شائقین ٹکٹ حاصل کرنے کی جستجو میں رہے۔

ایک شناختی کارڈ پر چار ہی ٹکٹس ملیں گے جبکہ آن لائن ٹکٹ بک کرنے والوں کو آج ٹکٹ نہیں ملیں گے جنہوں نے آن لائن ٹکٹ بک کروائے ہیں انہیں 6 فروری کو ٹکٹیں ملیں گی اور آن لائن ٹکٹ بک کرانے والوں کو ہوم ڈیلیوری 8 فروری کو ہوگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پاکستان نیوزی لینڈ میچ کے جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ دو ہزار روپے کا ہے، فرسٹ کلاس کا 4 ہزار، پریمیم اسٹینڈ کا 7 ہزار اور وی آئی پی کا 12 ہزار روپے ٹکٹ کی قیمت ہے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں