تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘قطر کی حکومتی کمپنیاں کراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس چلائیں گی’

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ پاشا نے اعلان کیا ہے کہ قطر کی حکومتی کمپنیاں کراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس کو چلائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ پاشا نے بیان میں کہا کہ ہم حکومتی کمپنیوں کو نہیں چلا پا رہے، قطر کی حکومتی کمپنیاں کراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس کو چلائیں گی۔

عائشہ پاشا کا کہنا تھا کہ منافع بخش حکومتی کمپنیاں بھی خسارے کی طرف جا رہی ہیں، حکومتی کمپنیوں کو منافع بخش رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ نجکاری کی جائے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے بتایا کہ قطر نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ مالی سال پاور سیکٹر کو دفاع سے زیادہ پیسہ دیا گیا ، جس کی وجہ اس شعبے میں گردشی قرضہ ہے۔

گذشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق سرکاری دورے کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے کامیاب مذاکرات ہوئے۔

دونوں ممالک کی طرف سے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا اور قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

اس سے قبل ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری پر آمادہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ قطر نے کراچی اوراسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا تھا کہ قطرکی سرمایہ کار اتھارٹی کم سے کم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گی۔

Comments

- Advertisement -