اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

عوام ثابت کریں گے کہ ایم کیو ایم ایک ہے، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا ہےکہ تیس سال پہلے جہاں سے سفر شروع کیا تھا وہیں سے دوبارہ نئے سفر کا آغاز کریں گے، جلسے میں عوام کی شرکت بتا دے گی کہ  ایم کیو ایم ایک ہے اور کراچی بھی صرف اسی کا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر پارک میں جاری طلبا تنظیم کی جانب سے فیملی فیسٹیول کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ’’جلسوں کی کامیابی کے لیے پیسہ نہیں جذبے کی ضرورت ہوتی ہے، عوام ہمارے ساتھ ہے اس بات کا فیصلہ 30 دسمبر کو ہوجائے گا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’مہاجروں کے حقوق اور شہری سندھ کا مقدمہ ہر صورت لڑتے رہیں گے، جلسے میں کراچی کے عوام بڑی تعداد میں شرکت کر کے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے جس کے بعد کراچی پر نظر رکھنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا‘‘۔

- Advertisement -

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ’’ایم کیو ایم ہمیشہ سے ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، ہم عوام کے حقوق کی جدوجہد اور اُن کی خدمت کے لیے ہی سیاست کررہے ہیں تاہم کچھ ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو شہر میں قبضہ کرنے کے خواہش مند ہیں‘‘۔

خیال رہے بانی تحریک سے علیحدگی کے بعد ایم کیو ایم بڑے پیمانے پر اپنا پہلا پاؤر شو 30 دسمبر کو نشتر پارک میں سجائے گی، پروگرام کی مناسبت سے متحدہ کی جانب سے رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا ہے جس میں ایم کیو ایم کے رہنما اُن کی فیملیز سمیت کارکنان نے شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں