جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کویت میں جزوی کرفیو، عوام کا رد عمل سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے جزوی کرفیو کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک مقامی روزنامے کی جانب سے کیے گئے سروے میں 47.5 فی صد لوگوں نے کویت میں جزوی پابندی عائد کرنے کو مسترد کر دیا۔

یہ سروے روزنامہ القبس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا، سروے میں 9546 افراد نے حصہ لیا، جس میں انکشاف ہوا کہ 47.5 فی صد رائے دہندگان نے کویت میں جزوی لاک ڈاؤن کے مخالف ہیں۔

- Advertisement -

ریفرنڈم میں شریک 43.7 فی صد شرکا نے پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ 8.8 فی صد نے اس پر کوئی دل چسپی ظاہر نہیں کی کہ پابندی عائد کی جائے یا نہیں۔

کیا کویت میں 6 دن کا جزوی کرفیو لگنے جا رہا ہے؟

سروے کے لیے سوال دیا گیا تھا کہ کویت میں کرونا وائرس کے نئے اسٹرین کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے کیا آپ جزوی پابندی کی حمایت کرتے ہیں؟ جواب کے لیے تین آپشن دیے گئے تھے، ہاں، نہیں، مجھے پرواہ نہیں ہے، جن میں سے کوئی ایک منتخب کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ وزرا کونسل کے اعلان کردہ فیصلوں میں کھانے کی دکانوں اور فارمیسیوں کے استثنیٰ کے ساتھ، ہیلتھ ، اسپورٹس کلب اور ہیئر ڈریسرز کی مکمل بندش کے ساتھ رات کے 8 بجے سے صبح 5 بجے تک مختلف تجارتی سرگرمیاں بند رکھنا شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں