اشتہار

حکومت کے 22 دن رہ گئے، یہ 22 کروڑ افراد کو ختم کرکے چھوڑے گی ، عوام کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی عوام نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ یہ حکومت بائیس کروڑ عوام کو ختم کرکے ہی چھوڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو مشتعل کردیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے بائیس دن رہ گئے، بائیس کروڑ عوام کو ختم کرکے ہی چھوڑے گی۔

شہریوں نے کہا امیر اور غریب کے یونٹ کی قیمت میں کوئی فرق نہیں، مشکل فیصلے کس کیلئے کرنے تھے، حکومت عوام کو پل صراط سے گزارنے کی کوشش کررہی ہے، حکومت سےگزارش ہے ہمیں موت کے کنویں سےبچالے۔

- Advertisement -

یاد رہے وفاقی حکومت نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کر دی ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔

100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 4 روپے فی یونٹ اضافے، 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 5 روپے فی یونٹ، 301 یونٹ سے 400 یونٹ تک 6 روپے 50 پیسے فی یونٹ، جب کہ 400 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اضافے سے اوسط فی یونٹ ٹیرف 35 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا جبکہ سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں