اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیے پر عوام کیا کہتے ہیں؟ پبلک سروے

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے غیر ملکی میڈیا پر بیانیے پر پبلک سروے میں شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیے پر عوام کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے۔

سروے میں شہریوں نے رائے دی کہ جو بھی معاملات ہیں ملک کے اندر طے کریں، انٹرویو میں کہا جا رہا ہے کہ میری مدد کرو، کسی سیاسی اور غیر سیاسی شخص نے ملک کو ایسے بدنام نہیں کیا۔

- Advertisement -

پاکستانیوں نے کہا کہ جو دوسروں کیلیے گڑھا کھودتا ہے خود ہی اس میں جا گرتا ہے، غیر ملکی سطح پر ملک کی منفی تصویر نہیں دکھانی چاہیے، ایسا بیانیہ انٹرنیشنل میڈیا پر جگ ہنسائی کے علاوہ کچھ نہیں۔

سروے میں لوگوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود کو جیسے دکھاتا ہے لیڈر ایسا نہیں ہوتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں