جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

’’کل سے ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے کل سے ملک بھر میں گاڑیاں نہ چلانے کی دھمکی دے دی ان کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کوسبسڈی دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی عصمت اللہ نیازی نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو انتہائی قدم پر مجبور ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کل سے ملک بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہوگی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آج رات 12بجے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کی ایک گاڑی بھی روڈ پر نہیں چلے گی، کراچی سے گوادر اور طورخم تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

چیئرمین پبلک ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ کراچی سے گوادر اور طورخم تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، ٹوکن کے ساتھ انکم ٹیکس میں اضافہ قبول نہیں۔

ٹرانسپورٹرزپریس کانفرنس کے موقع پر موجود دیگر ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے تاجروں کو بری طرح تنگ کردیا ہے۔

رہنماوں نے کہا کہ آئندہ پی ڈی ایم جماعتوں کو کرائے پر گاڑیاں نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل کی مد میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سبسڈی دی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں