تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز نے مسافروں پر بم گرادیا

لاہور : پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 300 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا، مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریب عوام نے بھگتنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا گیا، پبلک ٹرانسپورٹرز نے 300 روپے تک کرائے میں اضافہ کر دیا۔

کراچی کا کرایہ 3700 روپے بڑھا کر 4000 روپے ، صادق آباد کا کرایہ 1750 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے، راولپنڈی کا کرایہ 1750 سے 1850روپے اور فیصل آباد کا کرایہ 850 سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا۔

ٹرانسپورٹرز نے سرگودھا کا کرایہ 720 سے بڑھا کر 850 روپے، پشاور کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے ، مری کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے ، ساہیوال کا کرایہ 550 روپے کی بجائے 650 روپے کر دیا۔

اسی طرح خانیوال کا کرایہ 1180 کی بجائے 1280 روپے، مظفر گڑھ کا کرایہ 1330 سے بڑھا کر 1430 روپے ، ملتان کا کرایہ 1300 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیا گیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریب عوام نے بھگتنا ہے ، حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت غریب عوام کو نظر انداز کر دیا ہے۔

مسافروں نے مزید کہا کہ غریب آدمی کے پاس ایک وقت کی روٹی کھانے کیلیے پیسے نہیں ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹرز نے اخراجات بڑھانے کیلیے کرائے بڑھا دئیے ہیں ، قیمتوں میں اضافے سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ عوام کو ہے ،ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ، کرایوں میں اضافہ نہ کیا تو کارروبار بند کرنے پڑیں گے۔

Comments

- Advertisement -
حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں