ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

چنگچی رکشے میں سفر، کراچی کی خواتین نے شکایات کے انبار لگا دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ ناپید ہونے لگی! خواتین اور طالبات کا چنگچی میں سفر کرنا کسی عذاب سے کم نہیں۔

کراچی میں گھر سے دفتر، اسکول یا کالج پہنچنا ایک بڑا چیلنج بن گیا مرد تو کسی نہ کسی طرح چنگچی رکشے پر اپنی منزل مقصود تک پہنچ جاتے ہیں لیکن خواتین کیلئے ان مسائل کا سامنا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کراچی کی نمائندہ روبینہ علوی نے کچھ اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرنے والی خواتین سے گفتگو کی اور ان کے ساتھ سفر بھی کیا۔

- Advertisement -

خواتین کا کہنا تھا کہ اس چھوٹے سے رکشے میں مردوں کے ساتھ بیٹھنا بہت معیوب سا لگتا ہے اور پر ڈرائیور حضرات تیز آواز میں فلمی گانے لگا دیتے ہیں جس سے اور بھی کوفت ہوتی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں آل پاکستان چنگچی رکشہ ویلفیئر ایسوسی ایشن عاطف رضا راجپوت نے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی احکامات پر ہم نے رکشے میں خواتین کی علیحدہ نشستیں مختص کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت اور جامعہ کراچی کے اساتذہ کی معاونت سے ہم نے رکشے کی نئی باڈی تیار کرلی ہے لیکن سندھ حکومت اس کی منظوری کیلئے تیار نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں