ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

امریکا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے زیرِ انتظام جزیرے پورٹو ریکو میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی ترسیل متاثر ہوگئی، جس کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پورٹو ریکو میں پاور گرڈ کی خرابی کے باعث جزیرے کے بڑے حصے میں بجلی معطل ہوگئی، جس سے تقریباً 14 لاکھ صارفین متاثر ہوگئے ہیں۔

پورٹو ریکو کے گورنر پیڈرو پیئرلویسی کا سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہنا تھا کہ بجلی کی بحالی کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔

- Advertisement -

جزیرے میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی بجلی کے نظام کی بحالی اور جزیرے میں جلد از جلد بجلی کی فراہمی کے لیے کام کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پورٹو ریکو میں مکمل بلیک آؤٹ منگل کی صبح 5:30 بجے شروع ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی امریکا کی مغربی ریاستوں میں ’بم سائیکلون‘ سے تباہی پھیل گئی تھی جس کے نتیجے میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی تھی۔

مغربی ریاستوں میں بم سائیکلون نامی طاقت ور طوفان نے تباہی مچا دی تھی، مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہو ئے، واشنگٹن میں 6 لاکھ گھروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی تھی۔ انٹرنیٹ سروس بھی بند ہو گئی تھی، ٹریفک کا نظام بری طرح متاثرہوا۔

اس طوفان کو ’بم سائیکلون‘ کا نام اس لیے دیا گیا ہے کیوں کہ یہ بہت مختصر وقت میں نہایت سرعت سے شدت اختیار کر لیتا ہے، یہ طوفان اوریگون، واشنگٹن اور کیلیفورنیا میں 80 کلو میٹر فی گھنٹہ (50 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے زیادہ بارش اور ہوائیں لے کر آیا۔

نیوز رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں ایک خاتون اس وقت ہلاک ہو گئی جب ایک درخت بے گھر لوگوں کے کیمپ پر گرا، اور دوسری خاتون سیاٹل کے مشرق میں اس وقت ہلاک ہو گئی جب ایک درخت اس کے گھر پر گرا۔

امریکا میں سال 2025 کا آغاز، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جشن

اس طوفان کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں مضبوط درخت بھی جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں یا گھروں پر گرے، اور بڑی تعداد میں کاریں اور بسیں ان کی زد پر آئیں، بجلی کی لائنوں کو بھی اس سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں