ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

ابوظہبی میں ریاست اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کو کیا سزا ملے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی میں ریاست اور اس کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے اقدامات کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے سزاؤں کا تعین کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں ریاست اور اس کے ادروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے اقدامات کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے سزاؤں کا تعین کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ابوظبی محکمہ انصاف نے خبردار کیا ہے کہ ریاست اور اس کے اداروں کی نیک نامی کو نقصان پہنچانے پر 5 برس قید اور پانچ لاکھ درہم جرمانے کی سزا ہوگی۔

محکمہ انصاف نے ان دنوں ریاست میں چلائی جانے والی مہم ’آپ کی آزادی ، قانونی حد تک‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو ریاست یا اس کے کسی ادارے یا اقتدار کو چیلنج کرنے یا ریاستی وقار اور شناخت کو نقصان پہنچانے یا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں ہے۔

- Advertisement -

محکمے کے مطابق جو شخص بھی کسی ویب سائٹ یا انفارمیشن نیٹ ورک یا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کسی ذریعے سے ریاست یا اس کے کسی ادارے کے خلاف معلومات عام کرے گا یا بدنام کرنے والی خبریں یا ڈیٹا ، تصاویر ، وڈیو یا افواہیں پھییلائے گا اسے 5 برس قید اور پانچ لاکھ درہم تک جرمانے کی سزا ہوگی۔

محکمہ انصاف نے متنبہ کیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی وسائل کے ذریعے دشنام طرازی اور آبرو کے حوالے سے تہمت پر زیادہ سخت سزا ہے کیونکہ ان وسائل کے ذریعے جو کچھ بھی پیش کیا جاتا ہے وہ تیزی سے پورے معاشرے میں پھیل جاتا ہے۔

محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ہت سارے اداروں کی جانب سے اپنے خلاف پھیلائے جانے والے لٹریچر یا بدنامی کا باعث بننے والے تبصروں کو نظر انداز کرنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف وہ عدالت کے دروازے نہیں کھٹکھٹا سکتے، لہذا سب پر لازم ہے کہ وہ منہ کھولنے سے قبل یہ بات مدنظر رکھیں کہ ان کی گفتگو یا تصاویر جاری کرنے سے وہ قانونی احتساب کے دائرے میں تو نہیں آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں