اشتہار

گھر میں سوئے دو سگے بھائیوں پر تیزاب ڈال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ پنجاب کے ضلع چونیاں میں گھر میں سوئے دو سگے بھائی تیزاب گردی کا شکار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ چونیاں کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جہاں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنےوالے دو بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے مانو مسیح اورشمیل مسیح پر تیزاب اس وقت پھینکا گیا جب وہ سورہےتھے،افسوسناک واقعے میں ایک بھائی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش کا عمل شروع کردیا جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لئے تفتیش کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی عزت بچانے کیلیے جان پر کھیل گئی، تیزاب پی لیا

واضح رہے کہ پنجاب میں مخالفین سے بدلہ لینے کے لئے تیزاب گردی کا سہارالیا جاتا ہے، جس کے باعث اب تک کئی عورتیں متاثر ہوچکیں۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں سال دو ہزار سترہ میں تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کا بل منظور کیا تھا، جس کے تحت ایسے واقعات میں متاثرہ شخص کی موت پر مجرم کو کم از کم عمر قید کی سزا جبکہ زخمی کیے جانے پر مجرم کو کم از کم سات سال قید کی سزا دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں