تازہ ترین

پنجاب اور کے پی میں تندور غیر معینہ مدت تک بند کرنیکا فیصلہ

متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تندوروں کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی سے نئے نئے بحران جنم لے رہے ہیں جس میں تازہ بحران متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کا آٹے کی قیمتوں میں ہر روز اضافے پر پنجاب اور کے پی میں تندور بند کرنے کا فیصلہ ہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا نے متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے روز کی بنیاد پر آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاجاً پنجاب اور خیبرپختونخوا میں غیر معینہ مدت کے لیے تندور بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نان بائی ایسوسی ایشن مشترکہ اجلاس کے بعد شٹر ڈاؤن کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر ہر بار روٹی کی قیمتوں میں اضافہ مزید ظلم ہوگا۔

واضح رہے چند ماہ تک 60 سے 70 روپے فی کلو فروخت ہونے والا آٹا اس وقت 150 سے 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جس کے باعث غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے عوام کے لیے کھانے کا حصول ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے سستے آٹے کی فراہمی کا اعلان کیا گیا لیکن اس پر موثر عملدرآمد اور ہر ایک کی اس تک دسترس نہ ہونے کے باعث انسانی المیے نے جنم لیا اور سستے آٹے کے حصول میں عوامی ہجوم میں کئی لوگ زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: میرپورخاص: سستا آٹا خریدنے کی کوشش میں شہری جان گنوا بیٹھا

گزشتہ روز سندھ کے شہر میرپورخاص میں سستے داموں آٹا خریدنے کی کوشش میں ایک شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔

 

Comments

- Advertisement -