جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

آئی جی اسلام آباد مقدمہ خارج کرکے فواد چوہدری کو رہا کریں، پنجاب بار کونسل کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد مقدمہ خارج کرکے فواد چوہدری کو رہا کریں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہا وکلا میں اس گرفتاری سےبے چینی پائی جا رہی ہے۔

پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ آئی جی اسلام آباد مقدمہ خارج کرکے فواد چوہدری کو رہا کریں۔

یاد رہے آج صبح پی ٹی آئی رہنمافوادچوہدری کولاہورسےگرفتارکرلیا گیا تھا، فواد چوہدری پر مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کو ان کے فرائض سے روکنے کیلئے ڈرایا دھمکایا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آئینی اداروں کیخلاف شرانگیزی پیداکرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی، مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا تھا کہ فواد چوہدری کو زیر دفعہ ایک سو تریپن اے، پانچ سو پانچ، پانچ سو چھ اور ایک سو چوبیس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں