تازہ ترین

پنجاب: نشہ آور دودھ پلا کر دلہن کو اغوا کر لیا گیا

پنجاب کے شہر شجاع آباد میں رشتے سے انکار پر ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 16 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا۔

شجاع آباد کے علاقے بستی خوجہ میں رشتے سے انکار پر ذیشان نامی ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے شادی والے گھر سے دلہن کو اغوا کیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم 16 سالہ لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اہل خانہ کے انکار پر طیش میں آگیا اور موقع پاتے ہی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوا۔

ملزم نے گھر کے دودھ میں نشہ آور دوا ملا دی جس کو پینے کے بعد مغوی لڑکی سمیت 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ ملزمان لڑکی کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

متعلقہ: دلہن کی موت کے باوجود شادی نہ رکی

اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی تو تھانہ راجہ رام پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد کیلیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مغوی لڑکی سمیت دو بہنوں کی تین روز بعد شادی کی تاریخ مقرر تھی۔ پولیس نے مغوی لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دیں۔

Comments

- Advertisement -