اشتہار

پنجاب کا بجٹ کب پیش ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ پنجاب کا آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیر 13 جون کو پیش کیا جائیگا جس کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کےمطابق پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا آئندہ مالی سال 2022-23 کے لیے بجٹ پیر 13 جون کو پیش کیا جائیگا جس کے لیے اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون کو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا حکومت پنجاب کی سمری پر گورنر پنجاب نے بجٹ اجلاس کی منظوری دے دی ہے، طلب کردہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش اور منظور کرایا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آج وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ساڑھے 9 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کیا ہے۔

9.5 کھرب روپے کا بجٹ پیش، خسارہ 500 ارب سے زائد

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال برائے 2022-23 کے لیے بجٹ پیش کیا، بجٹ کا مجموعی حجم 9502 ارب روپے جب خسارہ 5100 ارب روپے سے زائد ظاہر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں