اشتہار

پنجاب ضمنی انتخابات: اسلحہ کی نمائش، مخالفین کے کیمپس اوربینرز اکھاڑنے پر مکمل پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش، مخالفین کے کیمپس اوربینرز اکھاڑنے پر مکمل پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پنجاب پولیس کے52ہزارسےزائداہلکاروافسران ڈیوٹی دیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشن پر سکیورٹی کے انتظامات کیےگئے، اسلحہ کی نمائش،مخالفین کےکیمپس اوربینرزاکھاڑنےپرمکمل پابندی ہوگی۔

- Advertisement -

ترجمان نے مزید کہا کہ ایسےواقعات میں ملوث افرادکےخلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے گی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جوان پوری طرح الرٹ ہوں گے۔

خیال رہے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا معرکہ کل ہوگا ، چودہ اضلاع کے تقریبا پینتالیس لاکھ اسی ہزار ووٹر ووٹ کاسٹ کریں گے۔

ووٹنگ کےلیےتین ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ، جس میں سے انیس سو انتخابی مراکز حساس قرار دیئے جبکہ لاہور اور ملتان کےحلقے انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

واضح رہے ضمنی انتخابات کی بیس نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے منحرف ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں