تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

وزیراعلیٰ پنجاب کی کھلی کچہری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک مرتبہ پھر کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر انہوں نے صوبے کے پسماندہ علاقوں کے 200 سے زائد افراد سے ملاقاتیں کیں اور شکایتیں سنیں۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو بھی کھلی کچہری میں طلب کیا۔ انہوں نے ہر ملاقاتی کو پاس بلا کر مسئلہ سنا۔ وزیراعلیٰ کو دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین نے بھی مسائل سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے وزارت اعلیٰ کا منصب عوام کےمسائل حل کرنے کے لیےدیا ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی کے مسائل کا ادراک ہے، عوام ہی میرا اثاثہ ہیں، میرے دروازے سب کےلیے کھلے ہیں، عوام کی خدمت کا سفر اور تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الزامات لگانے والے پیچھے رہ گئے، نیا پاکستان اور آگے بڑھتا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈی جی پی آر کے آگاہی کاؤنٹر پر آمد ہوئی اس موقع پر ڈی جی پی آرنے عوامی آگاہی کاؤنٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ عثمان بزدار نے ”عوامی آگاہی کاؤنٹر“میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ڈی جی پی آراور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

Comments

- Advertisement -