تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘عبدالعلیم خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں’

ترجمان وزیراعلیٰ آفس پنجاب نے عبدالعلیم خان کے سابق بزدار حکومت پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ آفس پنجاب کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ علیم خان نے بزدار حکومت پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں اور ان کےالزامات میں کوئی صداقت نہیں۔  پنجاب میں تقرر وتبادلے صرف میرٹ پر ہوتے ہیں، فرح خاں کا تقرر وتبادلوں، ٹھیکوں میں کوئی کردار نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ علیم خان کوبے سر وپا الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے، خرید وفروخت جنہوں نے کی اور جو کر رہے ہیں وہ بےنقاب ہوچکے، پیسے کی سیاست کرنے والے کردارعوام کے سامنے آچکے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب میں ٹرانسفرپوسٹنگ میرٹ مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےتقرر وتبادلوں میں کوئی مداخلت نہیں کی، عثمان بزدار پرالزام لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ عبدالعلیم خان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حکومت پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

مزید پڑھیں: ’آپ پرویز الہیٰ کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے‘

عبدالعلیم خان نے کہا تھا کہ پنجاب میں کوئی تبادلہ نہیں ہوتا جب تک سی ایم آفس میں پیسے نہ دیے جائیں، پنجاب میں ڈی سی لگانے کے لیے 3،3 کروڑ روپے لیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ فرح بی بی نے ہر ٹرانسفر، پوسٹنگ میں بہت پیسے لیے، آپ کا میسج میرے فون میں ہے میں نے بزدار کی ایک ایک کرپشن بتائی ہے، بزدار کی ایک ایک کرپشن کو قوم کے سامنے لاؤں گا۔

Comments

- Advertisement -