جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پنجاب میں مزید 6قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:‌پنجاب میں مزیدچھ قاتلوں کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا، گجرات میں تین ، فیصل آباد میں دو اور ڈیرہ غازی خان میں ایک مجرم کوپھانسی دی گئی.

گجرات میں علی الصبح قتل کے تین مجرموں سلیمان ،شفیق اور یونس شاہ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرموں سلیمان اور شفیق نے انیس سو اٹھانوے میں بارہ سالہ بچے ناصر محمود کو اغواء کے بعد قتل کیا تھا جبکہ مجرم یونس شاہ نے دوہزار دو میں ذاتی رنجش پر محمد ریاض کو قتل کیا تھا.

فیصل آباد میں بھی قتل کے دو مجرموں کو پھانسی دیدی گئی، جیل انتظامیہ کے مطابق غلام مرتضی اور عمران نے چودہ سال پہلے مخالفین کو ذاتی دشمنی کی بناء پر قتل کیا تھا۔

ڈیرہ غازی خان میں قتل کا ایک اور مجرم اپنے انجام کو پہنچا، مجرم اسلم رانا نے انیس سو چھیانوے میں گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کیا تھا۔

گزشتہ روز بھی بہاولپور، گجرات، سیالکوٹ اوراٹک میں قتل کے سات مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا.

خیال رہے کہ پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی، گذشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ختم کر دی گئی تھی، پابندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 240 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں