تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طلبا کو ڈبل خوشخبری سنادی

لاہور : وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ طلبا کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیکس بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور طلبا پر بوجھ کم کرنے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کم کرکے 25 ہزار اور ماہانہ قسط 25 ہزار سےکم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا تیسرا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک سال میں آئی ٹی سٹی کےدونوں ٹاورزمکمل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نالج سٹی میں دنیا کے بڑے تعلیمی اداروں کو کیمپس بنانے کی دعوت دینگے،فلم سٹی بھی ہوگا۔

پنجاب بینک کی طرف سے 20ہزار الیکٹرک بائیک کی فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ، مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بائیکس ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے ضروری ہیں، بیٹری چوری اور کم مائیلج کی وجہ سے الیکٹرک بائیک فی الحال موزوں نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے، طلباپربوجھ کم کرنے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کم کرکے 25 ہزار، ماہانہ قسط 5ہزار سےکم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی، امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کیلئےالگ اسکیم لائیں گے۔

Comments

- Advertisement -