اشتہار

پنجاب الیکشن، پاکستان مسلم لیگ نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں 14 مئی کو شیڈول صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے لیے پاکستان مسلم لیگ نے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں آئندہ ماہ 14 مئی کو شیڈول صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ نے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں اور پارٹی قیادت کی جانب سے امیدواروں کو اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مسلم لیگ کی جانب سے یہ ٹکٹ چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور اور سیکریٹری جنرل پنجاب چوہدری شافع حسین نے جاری کیے۔

- Advertisement -

اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ڈھائی ہزار ارب کے ترقیاتی بجٹ کو استعمال کیا جاتا تو یہ حال نہ ہوتا۔ حالات کو بدلنے کیلیے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں۔ اگر ہمیں حکومت ملی تو ہم عملاً کام کر کے دکھائیں گے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ نے کہا کہ ہمارے پاس مضبوط ٹیم ہے اور ہم پنجاب میں بھرپور سرپرائز دیں گے۔ تمام امیدوار اپنے دفاتر بنائیں اور سوشل میڈیا کو مضبوط کریں۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ساڑھے 3 سال میں کچھ نہیں کیا۔ پاکستان کے قرضے بڑھ رہے دوسری جانب کرپٹ لوگوں کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔ جس طرح کی لیڈرشپ چاہیے تھی وہ عوام کو نہیں ملی اس لیے متبادل قیادت کے طور پر پاکستان مسلم لیگ میدان میں اتری ہے۔ لوگوں کے ذہن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ چوہدری شجاعت پر کوئی شخص اگلی نہیں اٹھا سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں