اشتہار

آپ گھبرا کیوں رہے ہیں ؟ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب انتخابات نظر ثانی درخواست کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل کے درمیان مکالمہ ہوا چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست کی سماعت آج دوبارہ شروع ہوئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل شروع کیے تو چیف جسٹس اور ان کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

اٹارنی جنرل منصورعثمان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کل عدالت نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے نکات پہلے کیوں نہیں اٹھائے تھے جب کہ دوسرا نکتہ تھا کہ وفاقی حکومت پہلے چار تین کے چکر میں پڑی رہی۔ حکومت کی جانب سے ایک صوبے میں انتخابات ہوں تو قومی اسمبلی کا الیکشن متاثر ہونے کا نکتہ اٹھایا گیا تھا اور اپنے جواب میں تین چار کے فیصلہ ہونے کا بھی ذکر کیا تھا۔

- Advertisement -

اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ گھبرا کیوں رہے ہیں؟ آپ کو گھبرانا نہیں چاہیے، عدالت آپ کی سماعت کے لیے بیٹھی ہے۔ کوئی معقول نکتہ اٹھایا گیا تو جائزہ لے کر فیصلہ بھی کریں گے۔ آپ نے عدالت میں نکات ضرور اٹھائے تھے مگر اس پر بحث نہیں کی تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ماضی کو حکومت کے خلاف استعمال نہیں کریں گے، ہم حکومت کی نہیں اللہ کی رضا کے لیے بیٹھے ہیں اور بہت سی قربانیاں دے کر یہاں بیٹھے ہیں۔ آپ اپنے ساتھیوں سے کہیں کہ ہمارے دروازے پر ایسی باتیں نہ کریں، ایوان میں گفتگو بھی سخت نہ کیا کریں، ہم اللہ کے لیے کام کرتے ہیں اس لیے چپ ہیں۔ جس ہستی کا کام کر رہے ہیں وہ بھی اپنا کام کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ صفائیاں نہ دیں عدالت صاف دل کے ساتھ بیٹھی ہے، ہماری ہر چیز درست رپورٹ نہیں ہوتی، کہا گیا عمران خان کو عدالت نے مرسیڈیز دی تھی، میں تو مرسیڈیز استعمال ہی نہیں کرتا، پولیس نے عمران خان کی مرسیڈیز کا بندوبست کیا تھا لیکن اس معاملے کو پتہ نہیں کیا سے کیا بنا دیا گیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے یہ بھی کہا کہ ہم نے آپ کو خوش آمدید اور گڈ ٹو سی یو کہا۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں