تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہباز گل کو جیل منتقل کیا جائے یا اسپتال، وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آگئے

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو جیل منتقل کرنے کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے شہباز گل کو جیل بھیجنے کے فیصلہ کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے بعد پولیس ٹیم تفتیشی افسر کی نگرانی میں شہباز گل کو لینے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، تاہم پنجاب حکومت نے طبیعت خرابی کے باعث شہبازگل کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال کے آئی سی یو وارڈ منتقل کیا جائیگا، ان کی اسپتال منتقلی کیلئے ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور ان آکسیجن لیول بھی کم ہے، بیماری میں جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازگل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا

دوسری جانب راولپنڈی پولیس اور راولپنڈی ایلیٹ فورس اسکواڈ بھی اڈیالہ جیل پہنچ گیا ہے، راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرنے پر اصرار کیا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس عدالتی حکم کے تحت شہبازگل کو اسلام آباد منتقل کرنے پر اصرار کررہی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا چیک اپ پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم کو کرنے دیا جائے، جیل انتظامیہ کا موقف ہے کہ جیل اسپتال کے ڈاکٹرز موجود ہیں، پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم کس حیثیت میں چیک اپ کرے گی۔

Comments

- Advertisement -