جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

پنجاب میں شدید دھند کے باعث مختلف حادثات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبہ پنجاب میں دھند کا راج ہے، دھند کے باعث شاہ کوٹ میں لاہور روڈ پر تین مسافر بسوں سمیت پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جبکہ شیخوپورہ میں بھی تین گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ٹھنڈ اور دھند نے ڈیرے جما رکھے ہیں، شاہ کوٹ میں لاہور روڈ پر دھند کے باعث حد نگاہ پانچ میٹر رہ گئی ہے، موٹر وے حکام کے مطابق دھند کے باعث تین مسافر بسوں سمیت پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہیں۔

شیخوپورہ اور گردونواح میں شدید دھند ہے، حد نگاہ بیس سے پچیس میٹر رہ گئی ہے، شدید دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، فیصل آباد روڈ پر پنواں کے قریب بیس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں شدید دھند، ٹریفک کی روانی متاثر

لاہور اسلام آباد موٹر وے پر شدید دھند کا راج ہے، کوٹ مومن اور گردونواح میں شدید دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، پنڈ دادن خان موٹر وے ایم ٹو پنڈی بھٹیاں سے شیخوپورہ تک دھند حد نگاہ دس سے پچاس میٹر ہوگئی۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق گاڑیوں کو قافلے کی صورت میں روانہ کیا جارہا ہے ، پنڈی بھٹیاں میں بھی شدید دھند سے حد نگاہ دس میٹر رہ گئی ہے۔

موٹر وے انتظامیہ کے مطابق موٹر وے ایم ٹو سے کوٹ سرور حد نگاہ بیس میٹر رہ گئی جبکہ موٹر وے ایم تھری پر حد نگاہ بیس سے پچیس میٹر رہ گئی ہے۔

موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات احتیاط سے گاڑی چلائیں اور اپنی گاڑیوں کی فوگ لائٹس بھی جلائے رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں