اشتہار

مری : فائیواسٹار ہوٹلز میں ناقص تیل کے استعمال کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

مری : پاکستانی عوام کی جان کو خطرے میں پڑ گئی، چھوٹے چھوٹے ہوٹلز کے بعد بڑے ہوٹلوں میں بھی کھانوں کے استعمال میں ناقص تیل کے استعمال کا انکشاف ہونے لگا جبکہ فوڈ اتھارٹی حکام نے ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف ہوٹلز میں چھاپے مار کر مضر صحت غذائی اشیاء قبضے میں لے کر تلف کردی، فوڈ اتھارٹی حکام نے بھوربن مری کے ہوٹل میں چھاپہ مارا تو باورچی خانہ میں ناقص تیل کے استعمال کا انکشاف ہوا، حکام نے مضر صحت تیل تلف کردیا۔

فوڈ اتھارٹی نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور غلط لیبلنگ پر ہوٹل انتظامیہ کو تین دن کا وارننگ نوٹس جاری کردیا۔

- Advertisement -

فیصل آباد میں ملاوٹ زدہ مرچ اور جعلی مصالحے بنانے والی فیکٹری سیل کرکے ہزار کلو مرچ اور پندرہ سو کلو مصالحے برآمدکر کے موقع پر تلف کر دیا۔

گوجرانوالہ میں بچوں کی ٹافیاں اور بسکٹ میں مضر صحت غذائی اجزاء کے استعمال پر فیکٹری کو تالا ڈال دیا گیا۔


مزید پڑھیں : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھانے کی مزید 6 جگہیں سیل کردی


یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑے پیمانے پرکاروائی کرتے ہوئے کھانے پینے کی کئی مشہورجگہوں کو سیل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہوٹل مالکان کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ وہ صحت و صفائی کے معیارات کو بذاتِ خود اپنالیں بصورت دیگر ان کی جگہوں کو سیل کردیا جائے گا یا بھارے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں