لاہور: پنجاب میں فیسوں میں اضافےکےمعاملے نے والدین اورطلبا کوپریشان کردیا ہے، حکومت کا کہناہے کہ فیسوں میں من مانے اضافے کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ نجی اسکول فیڈریشن فیسوں میں اضافے کے فیصلے پر بدستورقائم ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بڑےتعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل ہے، صوبائی حکومت اورپرائیویٹ اسکول فیڈریشن اسکولوں کی فیسوں کے اضافے کے معاملےپراپنے اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے۔ والدین اورطلباغیریقینی صورتحال پرپریشانی کاشکار ہیں۔
صوبائی وزیرتعلیم رانامشہود کہتے ہیں والدین اوربچے فیسوں میں اضافے کے معاملے پراذیت کا شکار ہیں، نظامِ تعلیم پرکسی کی اجارہ داری قائم ہونے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے تاحال قانون پرعمل درآمد نہیں کیا، معاملہ حل نہ ہواتو آئندہ کالائحہ عمل جلد طے کیاجائے گا۔
اے آروائی نیوز سے بات چیت میں پرائیویٹ اسکول فیڈریشن کے صدرکاشف مرزا نےکہاکہ احتجاج ان کاآئینی حق ہے، معاملہ ہائیکورٹ میں ہےمگرحکومت نے متنازعہ بنادیا ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ نوے فیصد اسکول آج بندہیں جبکہ حکومت کاکہناہے کہ نوے فیصداسکول کھلے ہیں۔