اشتہار

اسموگ کے خاتمے کیلیے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ چند سالوں سے اسموگ نے پنجاب کے ماحول کو تباہ کر دیا ہے جس کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت نے ماحولیاتی تحفظ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اتھارٹی ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور قوانین پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اسموگ کابینہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں اسموگ مانیٹرنگ سیکٹورل سیل بنایا گیا  ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ماحول کی بہتری کیلیے لیگل فریم ورک بنانے کا کام شروع کر دیا ہے جب کہ قوانین اور ضابطوں پرعمل درآمد کیلیے ہنگامی اقدامات کا ایکشن پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ماحول کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کون ساشعبہ اسموگ میں کتنے اضافے کی وجہ بن رہا ہے۔ اس حواے سے ڈیجیٹل ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ زہریلے دھوئیں پر کنٹرول کیلیے صنعتوں کو "ایمشن کنٹرول سسٹمز” لگانے کا پابند کرنے کا نظام تیار کر لیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی بھٹہ نہیں چلے گا۔ اس ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو بند کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جا رہا ہے جب کہ زیادہ دھواں چھوڑنے اور خراب انجن والی گاڑیوں کو بند کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں