تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لانگ مارچ تشدد: پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

لاہور: پنجاب حکومت نے حقیقی آزادی لانگ مارچ پر تشدد کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ پرپولیس تشدد کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائےگی، جس کے لئے ہم درخواست کرنے جارہے ہیں۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی پولیس والے کےساتھ زیادتی ہو، وزیراعلیٰ سے درخواست کی ہے وہ جوڈیشل انکوائری کیلئے خط لکھ دیں، جوڈیشل انکوائری میں پولیس افسر بتائیں گے کہ انہیں کس نےتشدد کاحکم دیا۔

یاد رہے کہ رواں سال 25 مئی کو وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لئے سخت اقدامات کئے تھے، جی ٹی روڈ اور موٹرویز کومختلف مقامات پربندکرکےہرقسم کی آمدورفت کوروک دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء پر تشدد، وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع

اس دوران کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں جن میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زندگی کی بازی ہارگئےتھے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہورکی ماتحت عدالت نے 25 مئی کو ہونے والے لانگ مارچ کے دوران وکلا پرتشدد پروزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -