لاہور: حکومت پنجاب نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو علاج کے لیے سندھ بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیر صحت یاسمین راشد اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے خصوصی پریس کانفرنس کی.
اس موقع پر وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ میاں نواز شریف کو کراچی میں واقع این آئی سی وی ڈی بھیجنے کے لئے تیار ہیں، نوازشریف علاج کے لیے پاکستان میں جہاں کہیں جانا چاہیں، جاسکتے ہیں، ہم تیار ہیں.
انھوں نے مزید کہا کہ مریض جب تک خودعلاج کے لئے راضی نہ ہوں، ہم کچھ نہیں کرسکتے، پنجاب حکومت کی جانب سے اس معاملے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی، ہم نےکبھی کسی کی بیماری پرسیاست نہیں کی، انتخابی مہم کے دوران کلثوم بی بی کے خلاف کوئی منفی بات نہیں کی تھی.
مزید پڑھیں: جیل مجھے نہیں توڑ سکتی: میاں نواز شریف
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پیغام دیا ہے کہ ہر سہولت فراہم کی جائے گی،پی آئی سی پروفیسرنے بتایا ہے کہ ہمارے پاس تمام جدید مشینری موجود ہیں.
انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نوازشریف کو کراچی میں علاج کی پیش کش کی ہے، نوازشریف سندھ جا کر علاج کرانا چاہتے ہیں، تو ہم رکاوٹ نہیں بنیں گے، آئی آرسی راولپنڈی میں 150کےقریب ڈاکٹرموجودہ ہیں، ئی آر سی میں 45 ہزارلوگوں کا ہرسال دل کاعلاج ہوتا ہے، میاں صاحب سےکہناچاہتاہوں آپ بہت محفوظ صوبے میں ہیں.