اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

اپوزیشن کا شور شرابہ بے سود، پنجاب حکومت نے متعدد بل منظور کرالئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر اپوزیشن برہم ہو گئی اور ایوان میں ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالی، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر سردار سبطین خان کے زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کے آغاز پر ہی مسلم لیگ ن نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور شور شرابہ شروع کردیا۔

اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ تمام کارروائی کو معطل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں، اس دوران اپوزیشن ارکان نے’ اعتماد کا ووٹ لو’ کے نعرے بھی لگائے۔

- Advertisement -

احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے ڈائس کا بھی گھیراؤ کیا تو جوابی طور پر حکومتی ارکان بھی اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے، حکومتی ارکان نے مہمان گیلری میں بیٹھے اور رانا ثنا اللہ خان اور عطا اللہ تارڑ کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر حکومتی رکن رانا شہباز کا کہنا تھا کہ عطااللہ تارڑ پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کو مطلوب ہے، اس کو گرفتار کیا جائے، جواب میں اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر کاغذ فضا میں لہرا دیئے، اسی دوران کچھ اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کے کاغذات سے جہاز بنا کر ایوان کی فضا میں لہرائے، جہاز بنا کر حکومتی ارکان کی طرف بھی پھینکتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: گندم بحران کا ذمے دارکون؟ اسد عمر کا اہم انکشاف

اسپیکر سبطین خان کا کہنا تھا کہ عدالت میں کیس چل رہا ہے، عدالت نے گورنر کا آرڈر معطل کیا تھا تو کیسے اجلاس غیر آئینی ہوا، جب وقت آئے گا تو وزیر اعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔

اپوزیشن کا شور شرابہ بے سود رہا،حکومتی ارکان نے اپوزیشن کی مزاحمت کے باوجود 21 سرکاری بل منظور کرا لئے۔

پنجاب پبلک ڈیفنڈرسروس پنجاب بل 2023کثرت رائےسےمنظور کیا گیا،اسپیکرنےاٹک یونیورسٹی بل دو ہزار تئیس مزیدغورکیلئےاسپیشل کمیٹی کوبھجوادیا اس کے علاوہ ایوان نےفوڈ اتھارٹی ترمیمی بل 2023کثرت رائےسےمنظورکیا۔

حکومتی اتحاد نے تنازعہ کےتصفیہ کا متبادل حل کا ترمیمی بل 2023کثرت رائےسےمنظور کیا جبکہ نا پسندیدہ کوآپریٹو سوسائٹی پنجاب ترمیمی اورتنسیخ بل 2023 منظور کیا گیا، اس کے علاوہ ایوان نے پبلک سیکٹریونیورسٹیزترمیمی بل 2022کی دوبارہ منظوری دی۔

اجلاس میں پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ترمیمی بل منظور ہوا جبکہ سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل 2021کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی۔

شور شرابے اور نعرے بازی ہونے کے باوجود بھی راجہ بشارت بل پیش کرتے رہے اور ایوان سے منظوری حاصل کرتے رہے، ایجنڈا مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 10 جنوری منگل کے روز 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں