اشتہار

گندم بحران کا ذمے دارکون؟ اسد عمر کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ قوم موجودہ حکمرانوں سے تنگ ہے اور عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ کوئی سمجھتا تھا کہ اسمبلیاں بے معنی نہیں تو ن لیگ کارویہ دیکھ لیں ان کے ارکان اسمبلی آج ایوان میں کاغذ کے جہاز اڑاتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہم نے عددی اکثریت دکھائی ہے، اعتماد کا ووٹ لینے کی ہمیں ضرورت ہےتوضرور لیں گے، اعتماد کا ووٹ مرضی کےدن لیں گے اپوزیشن کےمطالبے کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔

- Advertisement -

اسد عمر نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال بدترین ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سےنیچے آرہے ہیں، انڈ سٹریاں بند ہورہی ہیں، اسحاق ڈار ایسےبیان دے رہے ہیں کہ لوگوں کےڈالرز کو بھی حکومت کا سمجھ رہے ہیں، ان کی نظر عوام کے ڈالرز پر ہے۔

ملک میں گندم کے بحران پر  پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آٹے کی بحران کی وجہ مئی میں گندم کی ریلیزہے، کبھی مئی میں گندم کی ریلیز نہیں ہوتی حمزہ شہباز نےریلیزشروع کی، اس اقدام سے گندم پرائیوٹ ہاتھوں میں گیا، آٹےکےبحران کی وجہ وفاقی حکومت ہے جس نے جان بوجھ کرایساکیا۔

اسد عمر نے کہا کہ قوم موجودہ حکمرانوں سےتنگ ہے، سب کونظرآرہاہےکہ قوم اس وقت عمران خان کیساتھ کھڑی ہوگئی ہے اور اپنے کپتان کو سیاست میں دیکھنا چاہتی ہے جبکہ موجودہ حکمران اپنی سیاست بچانے کی کوشش کررہےہیں، ملک بحرانوں میں ڈوبتا جارہاہےاور موجودہ حکومت کو کوئی فکرہی نہیں انہیں عمران خان پر الزامات سے فرصت ملے تو کام کرے۔

میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ وقت آگیا ہے کہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کےنئے مینڈیٹ کی طرف جاناچاہیے،فوری انتخابات کرا کرملک کو بحران سےنکالنےکاوقت آگیاہے، فوری الیکشن کرائے جائیں اور ملک کو نئے مینڈیٹ کی طرف لے جایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں