تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد گرفتار

لاہور : پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں، گرفتار دہشت گرد کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامرمیر نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ڈیڈلائن ختم ہوئی تو الٹی میٹم کی وجہ سے دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس میں آٹھ دہشت گردوں کو گرفتارکیا۔

عامرمیر کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد کورکمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں اور ان دہشت گردوں کی شناخت پہلے ہی کی جا چکی تھی۔

دوسری جانب ایس پی سول لائنزحسن بھٹی نے دعویٰ کیا کہ کچھ دیگر افراد فرارہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن پولیس کو دیکھ کر کچھ دہشت گرد دوبارہ زمان پارک میں چلے گئے۔

خیال رہے زمان پارک کی تلاشی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، کمشنر کی موجودگی میں وفد آج زمان پارک جائے گا اور ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں تلاشی لی جائے گی، چار سو پولیس اہلکار تلاشی کیلئے جائیں گے۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کاعمران خان کوگرفتارکرنےکاکوئی ارادہ نہیں، عمران خان گرفتاری کا شور نہ ڈالیں۔

Comments

- Advertisement -