ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پنجاب کابینہ نے ہتک عزت قانون 2024 مسودے کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومتِ پنجاب ہتک عزت قانون 2024 لانے کی تیاری کر رہی ہے جس کیلیے صوبائی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ہتک عزت بل پر صحافتی تنظیموں، پی بی اے، سی پی این ای سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رائے طلب کر لی۔

ذرائع نے بتایا کہ قانون 15 مئی کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جہاں ملک محمد احمد خان ایوان سے تجاویز اور ترامیم جمع کروانے کی ہدایت کریں گے، آئندہ ہفتے قانون منظوری کیلیے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی شیخ امتیاز نے اپنے ردعمل میں بتایا کہ پنجاب حکومت نے ہتک عزت قانون 2024 اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، بل  کو گزشتہ روز اسپیکر اسمبلی نے کمیٹی کے سپرد کر دیا تھا۔

شیخ امتیاز نے بتایا کہ رولنگ دی کہ 2 دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے، آزادی اظہار پر پابندی اس حکومت کا دل نشین مشغلہ ہے، سچ سننا اور بولنا ان کیلیے ایسے ہی ہے جیسے ان کی سماعتوں میں سیسہ ڈال دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ بھی 2016 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تحفہ تھا، ڈی فیمیشن ایکٹ اور پیکا ایکٹ موجود ہیں،  ان تمام کے ہوتے ہوئے نئے بل کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں