لاہور: چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز ناصردرانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا.
تفصیلات کے مطابق ناصر درانی چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کے عہدے سے الگ ہوگئے ہیں.
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ناصر درانی نے خرابی صحت کی بنیاد پر عہدے سےاستعفیٰ دیا، البتہ ابھی اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
ناصردرانی کو وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس میں اصلاحات کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
وہ سابق دور حکومت میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ رہے، بعد ازاں انھوں نے آئی جی خیبرپختون خواہ کا عہدہ سنبھالا۔ اس زمانے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے متعدد بار ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
اس کے بعد وہ پبلک سروس کمیشن کے ممبر لگ گئے۔ ناصر درانی کی کچھ عرصے سے طبیعت ناساز تھی۔
کچھ حلقوں کے مطابق اس استعفیٰ کا سبب انتظامیہ اور ناصر درانی کے اختلافات تھے۔