لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب آج انصاف امدادپروگرام کاآغازکریں گے ، جس کے تحت 25لاکھ مستحق خاندانوں کو12ہزارروپےفی خاندان مالی امداددی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن سےمتاثرخاندانوں کی مالی معاونت کیلئے پنجاب میں سب سےبڑا پروگرام کا آج آغاز ہونے جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب آج ننکانہ صاحب سےانصاف امدادپروگرام کاآغازکریں گے ، جس کے تحت 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو12ہزارروپے فی خاندان مالی امداد دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارانصاف امدادسینٹرکادورہ کریں گے، جہاں انھیں انصاف امدادپروگرام کےبارےمیں بریفنگ دی جائے گی ، وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد سینٹر میں مستحق افراد سے ملاقات کریں گے۔
اس دوران عثمان بزدارننکانہ صاحب میں کورونافیلڈاسپتال کابھی دورہ کریں گے ، جہان فیلڈاسپتال کےبارےمیں بریفنگ دی جائے گی۔
یاد رہے رواں سال مارچ کے آخر میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انصاف امداد پیکج کی منظوری دی تھی،جس کے بعد انصاف امداد پروگرام کے تحت24 گھنٹے میں مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم شروع کر دی گئی تھی اور ایک لاکھ 70 ہزار زکوٰة مستحقین کو 1 ارب 46 کروڑ 47 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم دعوے نہیں کرتے عملی اقدام کر کے ریلیف دیتے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت شوبازی سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتی ہے، چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے لیے 10ارب روپے مختص کیے ہیں،اس پروگرام کے تحت25 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ ہمارا یہ پروگرام دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم کرےگا، پنجاب کی تاریخ میں یہ شفاف اور تیز رفتار ترین مالی معاونت کا پروگرام ہے۔